ریاست جموں و کشمیر میں پنچائت انتخابات کےلئے 40ہزار فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کو منظوری

سرینگر/ریاست جموں و کشمیر میں مجوزہ پنچایت انتخابات کے دوران حالات پر قابو پانے اور امن قائم کرنے کےلئے ریاستی سرکار نے مرکز سے اضافی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا ۔جس کو منظوری سرکار نے ہری جھنڈی دکائی ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے پنچایت الیکشن کے پُر امن انعقاد کیلئے ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں 40ہزار اضافی پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کیا جارہا ہے۔

ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ سے اضافہ نفری کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد مرکز نے 300پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیوں کو تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تین سو کمپنیوں میں پیرا ملٹری فورسز کی 85، بی ایس ایف کی 75، سی آئی ایس ایف کے 40جبکہ سیما بل کے 45کمپنیاں ہونگی جو الیکشن کے دوران اپنی خدمات انجام دے گی ۔

ذرائع کے مطابق ریاست میں پہلے ہی اضافی 101سیکورٹی فورسز کی کمپنیاں تعینات ہیں جنہیں پنچایتی الیکشن کے دوران تعینات کرنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے 15فروری سے جموںوکشمیر میں پنچایتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام تیاریوں کو آخری شکل دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پنچائتی انتخابات منعقد کرانے کے سرکاری فیصلے کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس وقت وادی کے حالات کو پنچایت انتخابات کےلئے ناموافق قراردیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں