ترال میں گرینیڈ حملہ، 2 سی آر پی ایف اہلکار اور 2 شہری زخمی

سرینگر؛ بٹہ گنڈ ترال میں جنگجووں‌ نے س آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر ہتھ گولہ داغا جس کے نتیجہ میں‌ 2 اہلکار اور 2 عام شہری زخمی ہوئے. بٹہ گنڈ کچھمولہ ترال میں عسکریت پسندوں‌ نے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا. گرینیڈ کے آہنی ریزوں سے 2 اہلکار اور 2 شہری زخمی ہوئے. زخمیوں کو علاج و معالجہ کیلئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال پہنچایا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں