کولگام میں‌مظاہرین پر فوج کی فائرنگ، ایک نوجوان زخمی

سرینگر//ہاورہ مشی پورہ کیموہ کولگام میں فوج نے سوموار کو مبینہ طور مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان زخمی ہوا۔ ایک عینی شاہد کاکہنا ہے کہ فوج کی گشتی پارٹی پر چند نوجوانوں نے پتھراﺅ کیا جس کے جواب میں فوج نے گولیاں چلائیں۔ زخمی ہوئے نوجوان کی شناخت عارف احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکنہ آورہ کے طور ہوئی ہے۔ عارف کو سب ضلع ہسپتال کیموہ پہنچایا گیا جہاںسے اسے ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ عارف کو منہ میں گولی لگی ہے۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ فوج نے مکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور شہریوں کی مارپیٹ کی۔ ایک خاتون رینہ کی مارپیٹ کی گئی اوراسے ہسپتال لے جایاگیا۔ اس دوران سرینگر میںفوجی ترجمان نے کہاکہ وہ معاملہ کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں