گلگت میں CPEC منصوبے کو 400 بھارتی تخریب کاروں سے خطرہ: پاکستان

سرینگر: پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ نے گلگت بلتستان کے وزارت داخلہ کو خبر دار کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کی تنصیبات پر بھارت مبینہ طور حملے کرواسکتا ہے اور ہدایت دی کہ وہ سیکورٹی کو مزید سخت کریں.

گلگت بلتستان وزارتِ داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان کو خط زیر نمبر 221/آئی ایس 2018 موصول ہوا ہے جس میں بھارت کی جانب سے سی پیک پر ممکنہ حملے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

ڈان اخبار کے مطابق خط میں آگاہ کیا گیا کہ بھارت نے 400 نوجوان مسلمانوں کو افغانستان میں تربیت کے لیے بھیجا جنہیں CPEC کے ذیلی منصوبے جیسے قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) اور دیگر اہم تنصیبات پر حملے کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

خط موصول ہونے کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے سی پیک پر سیکیورٹی سخت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں