سرحد پر گولہ باری اورہلاکتوں پر ہنگامہ کے بعد اسمبلی ملتوی

سرینگر//راجوری میں پاکستان کی طرف سے گولہ باری کیخلاف اسمبلی میں بھاجپا اور نیشنل کانفرنس ممبران نے زوردار مظاہرے کئے۔ بی جے پی ممبراسمبلی روندر رینہ اور دیگر ممبران کرسیوں سے کھڑے ہوئے اور پاکستان کی طرف سے گولہ باری کرنے کی مذمت کی۔ گولہ باری میں بھارت کے 4فوجی ہلاک ہوئے تھے۔بھاجپا ممبران نے پاکستان کیخلاف نعرے بازی کی اور فورسز پر زوردیا کہ وہ منہ توڑ جواب دیں۔ خبررساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے دیوندر رانا، علی محمد ساگر نے سپیکر اور وزیراعلیٰ سے اس بارے میں بیان دینے کیلئے کہا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کب تک چلے گااور معصوم جانوں کا زیاں ہورہا ہے۔ اسمبلی میں ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے سپیکر کویندر گپتانے ہاوس کو 10منٹوں کیلئے ملتوی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں