حدمتارکہ پر ہلاکتیں، منہ توڑ جواب دینا جاری رہے گا: نائب فوجی سربراہ

سرینگر//بھارت کے فوج کے نائب سربراہ سارتھ چند نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج سرحدوں پر جنگجوﺅں کی دراندازی کی کوششوں کی مدد کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ ایک خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہاکہ ’ہماری کارروائی خود بولے گی‘۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ بھارتی فوج پاکستان کی گولہ باری کا دندان شکن طریقہ پر جواب دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں