کرن نگر میں جاری معرکہ آرائی کے دوران ایک اہلکار لقمہ اجل

سرینگر//سرینگر // کرن نگر سرینگر میں سی آر پی ایف اور جنگجوﺅں کے درمیان فائرنگ میں ایک اہلکار لقمہ اجل بن گیا. ۔ سی آر پی ایف ترجمان کاکہنا ہے کہ سوموار کی علی الصبح4بجے گارڈ نے 2عسکریت پسندوں کو کیمپ کی جانب آتے ہوئے دیکھا اور اس نے ان پر فائرنگ کی جسکے بعد عسکریت پسند وہاں سے بھاگ گئے۔ ترجمان نے کہاکہ جنگجووں نے نزدیک ہی ایک عمارت میں پناہ لی اور گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ گولیوںکے تبادلہ میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا. سی آر پی ایف ترجمان نے کہاکہ ایک کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں