سوپور میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل، ایک زخمی

سرینگر//وارپورہ سوپور میں ایک موٹر سائیکل سڑک پر پلٹنے سے ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا خمی ہوا۔ وارپورہ سوپور میں موٹر سائیکل الٹ گیا جس کے باعث ایک شہری موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ حادثہ میں زخمی بشارت احمد میر ولد نذیر احمد میر ساکنہ ہب ڈانگرپورہ کو فوری طور پرمیڈیکل انسٹی ٹیوٹ سرینگر پہنچایا گیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے کیس رجسٹر کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں