شہر خاص میں’گیٹ وے‘ کھولنا بناوٹی اقدامات: میرواعط

سرینگر//حریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے مخلو ط حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر خاص میں ’گیٹ وے‘(باب الاقبال)کھولنے سے کوئی راحت تب تک نہیں مل سکتی جب تک نہ بنیادی مسئلہ کو حل نہیں کیاجاتاہے۔ ’گیٹ وے‘ کی تعمیر کو بناوٹی قدم قرار دیتے ہوئے میرواعظ نے کہاکہ شہر خاص کے مکین برسوں سے انتظامیہ کی طرف سے ہراسانی کا سامنا کررہے ہیں اورعوام کو ایسی تعمیر کرنے سے راغب کرکے کوئی فائدہ نہیں ہے۔بابا داود خاکی پل کے قریب ’باب الاقبال‘ کی نئی تعمیر کے ضمن میں ٹویٹر پر لکھا کہ’دہائیوں سے شہر خاص میں مکینوں کو کرفیو ، قدغن اور ہراسانی کاسامنا کررہے ہیں اور ایسے بناوٹی اقدامات سے کوئی خاطرخواہ نتائج برآمد نہیں ہونگے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں