بانڈی پورہ میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی،ملازمین کا ہسپتال کو مقفل کرنے کی دھمکی

سرینگر//بانڈی پورہ کے ضلع ہسپتال میں طبی عملہ اور ڈاکٹروں نے 3مہینوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف طبی مرکز کو مقفل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ناراض عملہ کاکہنا ہے کہ انہوںنے معاملہ کو انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تاہم کوئی دادرسی نہیں کی گئی۔ طبی عملہ کاکہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب وہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر تنخواہوں کی واگذاری نہیں کی گئی تو وہ مجبور ہوکر ہسپتال کو مقفل کرینگے۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چالکو نے کہاکہ انہوںنے ناظم صحت سے معاملہ کو نوٹس میں لایاہے اور یقین دہانی دی کہ تین دنوںکے اندر اندر تنخواہوں کو ان کے کھاتوں میں جمع کرائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں