حاجن بانڈی پورہ میں تلاشی کے دوران جنگجوﺅں کی فائرنگ میں فوجی اہلکار زخمی

سرینگر//حاجن بانڈی پورہ میں تلاشی کارروائی کے دوران جنگجوﺅںکی فائرنگ میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ پاری بل حاجن میںعسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی اطلاع پر 31آرآر کے اہلکاروں اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر علاقہ کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی لی ۔گاﺅںمیں چھپے جنگجوﺅںنے فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں فوجی اہلکار گوبند سنگھ زخمی ہوا تاہم جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اس دوران لوگوںنے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے اورجنگجوﺅں کو نکلنے میں مدد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں