آر پار گولہ باری سے اوڑی میں2مکانات کو نقصان

سرینگر//اوڑی میں ہندو پاک فوجوں کے درمیان گولہ باری کے نتیجہ میںدو مکانوںکو نقصان پہنچا۔ تلواری اور تھاجل میں اوڑی میں حدمتارکہ کے نزدیک پاکستان کی گولہ سے 2مکانوں کو نقصان پہنچا۔ ۔ جمعرات کی صبح دونوں افواج نے چرنڈا اوڑی میں شدید گولہ کی جس کے نتیجہ میںخوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ۔ آخری اطلاعات ملنے تک کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ علاقہ کے متعدد علاقوں ، جس میں تھاجل اور تلواری بھی شامل ہے، کے لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں