دیر سے نہیں جلد ہی سنجوان حملہ کیلئے پاکستان کواس کی قیمت چکانی پڑے گے: جنرل راوت ، شوپیاں فائرنگ واقعہ کا بھی دفاع کیا

سرینگر//بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ 10فروری کو جموں میں سنجواں فوجی کیمپ پر کئے گئے حملہ کیلئے پاکستان کو دیر سے نہیں بلکہ جلد ہی بھارتی فوج جواب دے گی۔ جنرل راوت نے کہاکہ ’پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ وہ جنگ لڑ رہا ہے جو ان کیلئے منافع بخش ہے لیکن ہمارے پاس بہت سارے متبادل ہے، جس میں سرجیکل سٹرائک شامل ہے‘۔ بدھوار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جنرل راوت نے کہاکہ ’وہ حدمتارکہ پر سیز فائر کرنے کا حکم اس وقت دے گا جب پاکستان دہشت گردوں کو بھارت میں بھیجنا روک دے‘۔ انہوںنے 2003میں سمجھوتے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اعتماد سازی کے اقدامات اٹھانا سرحد پار دراندازی بند کرنے سے جڑا ہے۔ شوپیاں میں27جنوری کی گئی فائرنگ جس میں3مظاہرین فوج کی فائرنگ میں مارے گئے، پر بولتے ہوئے جنرل راوت نے کہاکہ فوجی کارروائی کی دفاع کرتے ہوئے کہاکہ پتھراﺅ کرنے والے نوجوان فوجی آپریشن میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، فوج کا جو کام ہے، اسے وہ کرنا ہے، ہم شہریوں کی ہلاکت نہیں چاہتے ، لیکن آپ کیا امید کرتے ہیں جب ہمیں (فوج) کو چاروں طرف سے پتھراﺅ کرنے والوں نے گھیرا ہوگا ، حتی کہ شوپیاں میں ہم نے پہلے ہوائی فائرنگ کی‘۔ میجر گگوئی کے ایک شہری فاروق احمد ڈار کوگزشتہ برس جیپ کے بونٹ پر باندھنے کے معاملہ پر جنرل راوت نے کہاکہ ’میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم مقامی جذبات کی قدر کرتے ہیں اور جنازوں کے دوران آپریشن نہیں کرتے اگرچہ وہاں دہشت گرد آکر ہوا میں فائرنگ کرتے ہیں، آپ بتائے مجھے کیا کرنا چاہئے، تمام جیپ میں آگے والی سیٹ رکھوں اور اس پر ہمیں تنقید بھی کی گئی‘۔ (ہندوستان ٹائمز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں