کھنموہ معرکہ آرائی : تیسرے جنگجو کی لاش برآمد

سرینگر//جموں و کشمیر پولیس کاکہنا ہے کہ کھمنوہ بالہامہ سرینگرمیں جمعرات کو ہوئی فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں مارے گئے تیسرے جنگجو کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بم ڈسپوزل سکارڈ نے جھڑپ کی جگہ کو صاف کیا ہے ۔ ایس ایس پی سرینگر نے جی این ایس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مارے گئے تیسرے جنگجو کی شناخت پاکستان کے کمانڈر ابو حماس کے طور پر ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ جھڑپ کی جگہ کو ممکنہ طور پر دھماکہ خیز مواد موجود رہنے سے صاف کرنے کیلئے کافی وقت لگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں