اڑیشہ میں لاپتہ ایم بی بی ایس طالب علم کا ایک اور رشتہ دارہندوارہ حادثہ میں لقمہ اجل

سرینگر//اڑیشہ بھارت میںایم بی بی ایس کررہا لاپتہ کشمیری طالب علم سہیل اعجاز کے رشتہ داروں کا اتوار کوپیش آئے ہندوارہ میں سڑک حادثہ میںایک اور زخمی صورہ ہسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔ اتوار کو کار زیر نمبرJK09A/5547سرینگر کپوارہ شاہراہ پر یونسومیں ایک درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں لیاقت علی کٹاریہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ مشتاق احمد کٹاریہ زخمی ہوا جو سوموار کو صورہ ہسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔ قریب 15دن قبل سہیل اعجاز کو ڈھونڈنے کیلئے اس کے رشتہ دار اڑیشہ گئے تھے اور واپسی پر ہندوارہ میں دردناک حادثہ پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں