ڈاکٹر کو معطل کرنے پر عمر عبداللہ کی تنقید ،”عصمت دری کے ملزم کے دفاع کیلئے وزراءاحتجاج کرسکتے ہیں“

سرینگر//فیس بک پوسٹ کرنے پر ڈاکٹر کو معطل کرنے کے معاملہ پر نیشنل کانفرنس صدر عمر عبداللہ نے پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ’عصمت دری اور قتل کے ملزم کے دفاع کیلئے احتجاج کرسکتے ہیں لیکن ایک ڈاکٹر حقیقت کو سامنے نہیں لاسکتا‘۔ ٹویٹ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ ڈاکٹر نے حقیقت سامنے لائی ہے کہ وزیر صحت نے دعویٰ کیا تھا کہ میڈیکل کالج میں لفٹ کا افتتاح کیا تاہم وہ پرانا لفٹ تھا جس کی مرمت کی گئی تھی، اور سچ کہنے پر ڈاکٹر کو معطل کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر امت کمار نے فیس بک پر حکومت کی تنقید کی تھی کہ جموں میڈیکل کالج میں پرانے لفٹ کی مرمت کرکے اسے افتتاح کیا گیا تھا۔ گزشتہ برس دسمبر میں حکومت نے ایک آرڈر زیر نمبر525اجراءکیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم سوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف پوسٹ نہیں کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں