اوڑی میں نوعمر لڑکے کی مارپیٹ،فوجی اہلکار کیخلاف ایف آئی آر درج

سرینگر//جموں وکشمیر پولیس نے اوڑی میں کرکٹ میچ کے دوران ایک نوعمر لڑکے کی مبینہ طور پر مارپیٹ کرنے پر فوجی اہلکار کیخلاف کیس درج کرلیا ہے۔ اوڑی کے چھولاں گاﺅں میں کرکٹ میچ کے دوران 14سالہ دانش ولد سمندر حسین کادوسرے لڑکے کے ساتھ توتو میں میں ہوئی۔ اس دوران سید گلزار ولد سید باغ حسین ، جس کا تعلق 4جیک لائی سے ہے، نے بچے کو مارا پیٹااور اسے نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس ایف آئی آر زیر نمبر21/18درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں