4ماہ بعد سونہ مرگ سڑک ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دی گئی

سرینگر//10کلومیٹر گگن گیر۔ سونہ مرگ سڑک منگلوار کو قریب 4ماہ کے بعد ہلکی گاڑیوںکی آمدورفت کیلئے کھول دی گئی۔ایس ڈی ایم کنگن معراج الدین شاہ کاکہنا ہے کہ سونہ مرگ سڑک ہلکی گاڑیوں کیلئے کھول دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ گگن گیر۔ سونہ مرگ سڑک پر صبح11بجے سے3بجے تک ہلکی گاڑیاں چلیں گی اور 3بجے کے بعد کسی بھی گاڑی کو سونہ مرگ سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ لداخ اور کشمیر وادی کو جوڑنے والی شاہراہ دسمبر سے اپریل تک برفباری ،سردی اور زوجیلہ علاقہ میں پسیاں گرآنے کے سبب بند کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں