تاریخی عید گاہ سری نگر میں عید نماز صبح نو بجے ادا کی جائے گی/ انجمن اوقاف جامع مسجد

انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے اعلان کیا ہے کہ حسب سابق اسلامی روایات کے مطابق عید الاضحی کی نماز سری نگر کی تاریخی عیدگاہ میں صبح نو (9:00)بجے ادا کی جائے گی۔ انشاءاللہ۔بارش اور موسم خراب ہونے کی صورت میں مقررہ وقت پر مرکزی جامع مسجد سری نگر میں نماز عید الاضحیٰ اداکی جائیگی۔بیان کے مطابق مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلامی طرز پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے قبل از وقت نماز عید کے لئے عیدگاہ میں اپنی حاضری یقینی بنا کر اجر دارین حاصل کریں۔براہ کرم مصلیٰ/ جائے نماز ساتھ لائیں۔اس ضمن میں انجمن اوقاف نے متعلقہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ عیدگاہ میں نمازیوں کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔انجمن اوقاف نے عید الاضحی اور قربانی کے پیش نظر ایک بار پھر حکام سے میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو اگست 2019 سے مسلسل گھر میں نظر بند رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے موصوف اپنی منصبی ذمہ داریاں انجام نہیں دے پارہے ہیں جو عوا م میں اضطراب اور بے چینی کا باعث ہے۔یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں