پاکستانی فضائی کا ایک اور سنگ میل طے،جے ایف 17 تھنڈرسے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

سرینگر/پاکستانی فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے میزائل فائر کرکے فضا میں موجود ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سونمیانی فائرنگ رینج پر جے ایف 17 تھنڈر نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو فائر کرکے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے یہ کامیاب مظاہرہ مختلف رفتار سے پرواز کرنے والے اہداف کو ڈھونڈ کر تباہ کرنے کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں