تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستان کا علیٰ سطحی وفد پہنچا افغان

کابل/کابل میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کو مد نظر رکھ کر فغانستان اور پاکستان باہمی اختلافات کو دور کرنے کےلئے حکمت عملی طے کریں گے ۔

اس ضمن میںپاکستان کے سول اورعسکری حکام کاایک اعلیٰ سطحی وفدافغانستان پہنچ گیا جس دوران پاک افغان حکام دوطرفہ مسائل پربات چیت کریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے وفدکی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کررہی ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاک افغان حکام دوطرفہ مسائل پربراہ راست بات کریں گے،جبکہ باہمی تجارت، مشترکہ ورکنگ گروپس کا اجلاس بھی ہوگا۔

مشترکہ ورکنگ گروپس بنانےکافیصلہ وزیراعظم پاکستان اورافغان صدر کی ملاقات میں طے پایاتھا ، اس سے قبل این ڈی ایس سربراہ ،افغان وزیرداخلہ نے بھی پاکستان کادورہ کیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں