پاک-افغان سرحدی علاقے میں دو گروپوں میں تصادم، 8 افراد ہلاک

سرینگر: پاک افغان سرحدی علاقہ کے قریب برچہ چاغی میں‌ 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔صوبہ بلوچستان میں‌پیش آئے واقعہ میں‌تصادم کی وجہ زمین تھی. دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی، جس سے 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہوئے.

تصادم میں ہلاک ہونے والے 8 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک قبیلے جبکہ 2 افراد دوسرے قبیلے سے ہیں جبکہ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔

واقعے کے فوری بعد لیویز اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے دو قبائل کے درمیان زمین کا تنازع تھا، جس کے بعد 4 فروی کی صبح فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں