مظفر آباد میں دلدوز حادثہ، جیپ گہری کھائی میں‌گرنے سے نوزائیدہ سمیت 5 مسافر لقمہ اجل

سرینگر:‌مظفر آباد سے 40 کلومیٹر دور بٹ نارہ گاوں میں سوموار کو ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں‌ نومولود سمیت 5 شہری لقمہ اجل بن گئے.

مقامی پولیس کاکہنا ہے کہ بٹ نارہ گاوں‌ سے نوسادہ جارہی جیپ موڑ کاٹے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری اور نوزائیدہ سمیت 3 مسافر موقعہ پر ہی جان گنوا بیٹھے.

ڈان کے مطابق ولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر مظفر آباد میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے .

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر مظفر آباد میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

حادثہ میں‌لقمہ اجل بنے افراد کی شناخت عابد ولد عبدالحمید، شہزاد ولد بشیر، رفیق ولد جمشید، نومولود احمد ولد عتیق اور خوشنودہ بی بی زوجہ مختیار کے بطور ہوئی ہے .

زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ساجد ولد عبدالحمید، زلیخہ زوجہ مظفر، عدیل ولد مظفر، زلیخہ زوجہ محمد حسین، تبسم زوجہ عتیق، حماد ولد عتیق، عبدالرشید ولد میراللہ، حفیظ ولد محمد صدیق، مختیار ولد کبیر کے نام سے کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں