معاشی نظام کی مجموعی اصلاح کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد، وزیراعظم محمدشہبازشریف نے متعلقہ حکام کوہدایت کی ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی لانے اور معاشی نظام کی مجموعی اصلاح کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں۔ وہ وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وزیراعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مکمل ڈیجیٹائزیشن اورآٹومیشن کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کی جس کی وہ خودنگرانی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے دنیاکابہترین ماڈل اختیار کیاجاناچاہیے تاکہ ایف بی آر کے نظام میںشفافیت ،محصولات کی وصولی میں اضافے، ٹیکس چوری ،بدعنوانی اور سمگلنگ کی روک تھام سمیت لوگوں اورکاروباری برادری کے لئے بھی آسانی لائی جاسکے۔

شہبازشریف نے کہاکہ بڑے ٹیکس دہندگان اورایف بی آر کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اوربدعنوان عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں