پاکستان میں ایک شخص نے بیوی اور سات بچوں کو قتل کر دیا

مظفر نگر، پاکستان کے مظفر نگر کے قریب علی پور صدر پولیس علاقے میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور اپنے سات بچوں کو قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ سجاد حسین جو پیشے سے درزی تھا نے اپنی بیوی اور سات بچوں کو ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کیا۔ بچوں کی عمریں چھ ماہ سے آٹھ سال کے درمیان تھیں۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سجاد نے غربت کی وجہ سے گھر والوں کو قتل کیا۔ گھر والوں میں اکثر لڑائی جھگڑے سمیت کئی گھریلو مسائل تھے جس کی وجہ سے سجاد تنگ آچکا تھا۔

ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر حسنین حیدر کے مطابق ملزم معذور ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں