درست اطلاعات اور میڈیا کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا: شہباز شریف

اسلام آباد، آزادی صحافت کے عالمی دن پر وزیراعظم نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام، حریت فکر کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سچائی کی جنگ لڑنے والوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، غزہ میں جان قربان کرنے والے صحافی انسانیت کے ہیروز ہیں،صحافت اور اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد ہے شہباز شریف نے کہا کہ درست اطلاعات اور میڈیا کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا، میڈیا اور اظہار کی آزادی پر پختہ یقین رکھتے ہیں، پاکستان پریس فریڈم انڈیکس میں 7 درجے بہتر ہوا، میڈیا انڈسٹری مسائل سے نکالنے کے لئے کردار ادا کریں گ۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لئے تعاون کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حامی ہے، آزاد و خودمختار پریس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں