پاکستان: سڑک حادثہ میں 15 افراد ہلاک

اسلام آباد، پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان (جی بی) کے ضلع دیامیر میں جمعہ کی صبح ایک بس حادثے میں تقریباً 15 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔

وزیراعلیٰ جی بی فیض اللہ فراق کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس یسو خیل داس کے علاقے کے موڑ پر بے قابو ہوکر گڑھے میں جاگری۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں متعدد افراد کی حالت نازک کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کچھ مسافر ابھی بھی بس میں پھنسے ہوئے ہیں۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں