عمران سیاسی قیدی ہیں انہیں عام معافی دی جائے، سینیٹ اجلاس میں لیگی سینیٹر کا مطالبہ

اسلام آباد، مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے بانی تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) عمران خان کو عام معافی دینے کا مطالبہ کر دیا۔

قائم مقام چیئرمین سنیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، وہ سیاسی قیدی ہیں، انہیں عام معافی دی جائے۔

لیگی سینیٹر مشاہد حسین سید کا یہ بھی کہنا تھا پی ٹی آئی کا حق ہے کہ مخصوص نشست انہیں ملنی چاہئیں۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی درخواست پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے صدارتی الیکشن میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں