شمالی پاکستان میں گیس دھماکے سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

اسلام آباد، پاکستان کے شمالی شہر راولپنڈی میں منگل کو گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

راولپنڈی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ شہر کے مرکزی علاقے میں ایک گھر کے اندر پیش آیا اور مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، جو ابتدائی طور پر شدید طور پر جھلس گئے اور بعد میں انہوں نے شہر کے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد بھی شدید طور پر زخمی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گیس کے اخراج کی وجہ سے مکان کا ایک حصہ جزوی طور پر گر گیا۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں