پی ٹی آئی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی، : پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ لارجر بنچ بنا کر کیس کو جلد سنیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین سے 4 وکلا کی ہائیکورٹ کے حکم پر ملاقات ہوئی، ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سینیٹ الیکشن سے متعلق بانی چیئرمین سے مشاورت کرلی گئی ہے ایک دو دن میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ری کاؤنٹ میں نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے، قانون کے مطابق دوبارہ گنتی نہیں ہوسکتی، عدلیہ سے استدعا ہے کہ اس عمل کو روکیں اس سے بدامنی پھیلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو پی ٹی آئی جلسہ منعقد کرے گی۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں