جموں و کشمیر
دشمن کے علاوہ دیگر جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں: ایران
تہران، انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن میں ایرانی نمائندے نے بتا دیا ہے کہ بندش کے دوران کون سے جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن میں ایرانی نمائندے بحری سلامتی اور جہازوں کے تحفظ کے لیے عالمی بحری تنظیم سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ تاہم بندش کے دوران ابھی صرف دشمن کے علاوہ دیگر جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
ایرانی نمائندے کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ موجودہ صورتحال کی وجہ امریکی اور اسرائیلی حملے ہیں۔ دوسری جانب جی سیون ممالک نے ایران سے تمام حملے فوری اور غیرمشروط طور پر روکنے اور عالمی قوانین کی پابندی کا مطالبہ کردیا۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، کینیڈا اور جاپان نے ایرانی کارروائیوں کو عالمی امن اور ایندھن سپلائی کیلئے خطرہ قرار دیا اور توانائی منڈی کو مستحکم کرنے اور بحری راستہ کھولنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
منشیات کے خلاف جنگ: جموں و کشمیر میں ایک ماہ میں 806 گرفتاریاں اور کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
سری نگر جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈؑی جی پی ) نلین پربھات نے جمعرات کو منشیات کے اسمگلروں اور پاکستان کی حمایت یافتہ ‘نارکو نیٹ ورک’ کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ شروع ہونے والی “نیشہ مکت جموں و کشمیر” مہم کے بعد سے اب تک 806 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی نے بتایا کہ 11 اپریل کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کے بعد منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آئی ہے۔ مہم کے دوران اب تک 724 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔
مجموعی طور پر 806 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں کئی ہائی پروفائل مجرم بھی شامل ہیں۔
گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں این ڈی پی ایس کے مقدمات میں سات گنا اضافہ ہوا ہے۔
پولیس سربراہ نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں خطرناک اسمگلر بھی شامل ہیں۔گلزار احمد عرف ‘لو گجر 28 مقدمات میں مطلوب تھا جسے جموں پولیس نے گرفتار کیا۔
اونیت سنگھ عرف ‘ناگی جموں ڈویژن میں 17 مقدمات میں مطلوب اس اسمگلر کو بھی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ہے۔مہم کے دوران 667 کلوگرام ممنوعہ اشیاء اور تقریباً 19,000 سائکو ٹروپک یونٹس قبضے میں لیے گئے۔ اب تک 41.85 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی جا چکی ہیں۔اننت ناگ پولیس نے ایک ہی کیس میں 6.17 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی، جو اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے پہلی بار مرکز کے زیرِ انتظام علاقے سے باہر یعنی گرداسپور، پٹھان کوٹ اور چندی گڑھ میں بھی اسمگلروں کی جائیدادیں قرق کی ہیں۔
ڈی جی پی نلین پربھات نے فخر کے ساتھ بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس نے 2023 سے منشیات کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔2025 میں جائیدادوں کی ضبطگی کے معاملے میں جموں و کشمیر پولیس ملک بھر میں تیسرے نمبر پر رہی۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں: فاروق عبداللہ
سرینگر، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آر ایس ایس کے سرکاریہ واہک دتا تریہ ہوسبلے کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے کی وکالت کی تھی۔
فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان اس بڑھتے ہوئے احساس کی عکاسی کرتا ہے کہ اب جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں رہی۔ انہوں نے کہا”یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔ ہوسابلے صاحب نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے، اور سابق آرمی چیف نے بھی ان کے اس موقف کی حمایت کی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اب یہ سوچ پنپ رہی ہے کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔”
فاروق عبداللہ جموں و کشمیر کے دوسرے بڑے لیڈر ہیں جنہوں نے ہوسابلے کے بیان کی تائید کی ہے۔ ان سے قبل پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی کہا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطہ ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ دتا تریہ ہوسبلے نے حال ہی میں کہا تھا کہ ہندوستان کو سرحد پار دہشت گردی کا سختی سے جواب دینا چاہیے، لیکن ساتھ ہی بات چیت کا راستہ بند نہیں کرنا چاہیے۔ برسوں کے تناؤ اور معطل دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں اس تبصرے نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
فاروق عبداللہ نے نئی دہلی میں شروع ہونے والے برکس اجلاس کے حوالے سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ برکس ممالک مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔امریکی صدر کے دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کو بھی عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیر اعظم اور دیگر وزراء کے قافلوں میں کٹوتی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہوں نے اسے ایندھن کی بچت کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
سجاد لون کا این سی اور پی ڈی پی پر ‘سیاسی منافقت’ کا الزام؛ منشیات کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا
سرینگر،پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں منشیات مخالف مہم اور مبینہ اسمگلروں کے خلاف انہدامی کارروائیوں پر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔سجاد لون نے الزام لگایا کہ ان جماعتوں کی قیادت سرینگر میں بیٹھ کر سرکاری کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں ان کے ارکان اسمبلی لیفٹیننٹ گورنر کے بیانات کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا”آج کے ڈیجیٹل دور میں سیاسی دوغلا پن چھپا نہیں رہ سکتا۔ این سی اور پی ڈی پی کے لیڈر سرینگر میں ایک بات کرتے ہیں اور کپواڑہ، بارہمولہ اور بڈگام جیسے اضلاع میں بالکل مختلف موقف اختیار کرتے ہیں۔ یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔”
واضح رہے کہ پولیس نے ‘نشہ مکت جموں و کشمیر’ مہم کے تحت منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد کی رہائشی اور تجارتی املاک کو منہدم کرنا شروع کیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کے تاجروں کو واضح پیغام دینے کے لیے ضروری ہے۔
حال ہی میں وزیر صحت سکینہ ایتو نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ اس مہم کا استعمال لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے کر رہی ہے۔ اسی طرح آزاد رکن اسمبلی شیخ خورشید نے بھی کپواڑہ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مارچ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسے بے گناہ لوگوں کو ہراساں کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔
سجاد لون نے ریاست میں شراب پر پابندی کے حوالے سے جاری بحث کو بھی ‘سیاسی ڈرامہ’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہتے ہوئے کسی بھی جماعت نے اس پر پابندی نہیں لگائی اور اب یہ محض انتخابی دھوکہ دہی ہے۔مزید برآں، محبوبہ مفتی کی جانب سے تبادلوں میں رشوت خوری کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے سجاد لون نے طنزیہ انداز میں کہا”تبادلوں میں کرپشن اس سطح پر پہنچ چکی ہے کہ اب ‘تبادلوں’ کو حکومت کی صنعتی پالیسی کا حصہ بنا دینا چاہیے۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا7 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
دنیا7 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
ہندوستان1 week agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
دنیا6 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
دنیا1 week agoایران نے ایک بار پھر پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
دنیا7 days agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
ہندوستان4 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا7 days agoامریکی کوشش پھر ناکام، روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد مسترد کر دی
ہندوستان7 days agoبی جے پی دورِ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ، دھامی حکومت عصمت دری کے ملزمان کو بچا رہی ہے: کانگریس
دنیا7 days agoحج 2026: رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری












































































































