کشمیری کریکٹر منظور پانڈو آئی پی ایل کےلئے سیلکٹ

سرینگر/وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کرکٹ کھلاڑی کو آئی پی ایل میں جگہ ملی ہے ۔ اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق کشمیری نوجوان منظور احمد ڈار عرف منظور پانڈو کو کنگس الیون نے اپنی ٹیم کےلئے 20لاکھ روپے کی بولی میں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ۔منظور پانڈو اپنی بہترین بلے بازی میں مشہور ہیں اور وہ لمبے چھکے لگانے میں ماہر مانا جاتا ہے ۔ انڈین پریمیر لیگ 2018کےلئے کھیلنے والے منظور پانڈو کی ٹیم میں بین الاقوامی کرکٹر کرس گیل ، آرون فرنچ اور یوراج سنگھ شامل ہیں ۔ کنگس الیون کا پہلا میچ 8اپریل کو دلی ڈیولز کے ساتھ ہونے جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے پرویز رسول کو آئی پی ایل میں جگہ نہیں ملی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں