جموں و کشمیر
ایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان’ کے تحت 100 روزہ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
منشیات کی لعنت کو جموں و کشمیر سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مقصد سے شروع کی جانے والی اس مہم میں بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر 11 اپریل کو جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم سے ایک میگا “پدیاترا” کو ہری جھنڈی دکھا کر مہم کا آغاز کریں گے، جبکہ مئی کے پہلے ہفتے میں سری نگر میں بھی اسی طرح کی ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء، نوجوانوں، این سی سی ، این ایس ایس ، اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز، سماجی تنظیموں، سیاسی جماعتوں، عوامی نمائندوں اور عام عوام کی بھرپور شراکت داری پر زور دیا تاکہ مہم کا دائرہ کار وسیع سے وسیع تر ہو سکے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: “مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منشیات کی آمد جموں کشمیر کے نوجوانوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کی ایک بڑی بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے۔ معاشرے کے ہر طبقے کو منشیات کے خطرے کے خلاف اس لڑائی میں شامل ہونا چاہیے۔”
انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو تباہ کرنے کے لیے مسلسل اور بھرپور کارروائیوں کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا:”‘بے گناہ کو چھیڑو مت اور مجرم کو چھوڑو مت’ ہماری پالیسی ہے۔ ہمیں منشیات کے اصل متاثرین کی شناخت کرنی چاہیے اور ان کی بحالی کے لیے پرعزم کوششیں کرنی چاہئیں۔”
اجلاس میں مہم کے لیے تیار کردہ سرگرمیوں کے کیلنڈر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس آئی ای سی مہم اور ایکشن پلان کے مؤثر نفاذ کے لیے یو ٹی اور ڈویژنل سطح کی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید ہدایت دی کہ اس مہم کو عوامی شراکت کے ذریعے ایک ‘جن آندولن’ (عوامی تحریک) بنایا جائے۔ انہوں نے اس مہم کو مزید اثر انگیز بنانے کے لیے عوامی تجاویز اور فیڈ بیک کے نظام کو مربوط کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ عام لوگوں کو منشیات کے کیسز درج کرنے کی ترغیب دی جائے۔
اس اجلاس میں چیف سیکرٹری اٹل ڈلو، اسپیشل ڈی جی (کوارڈینیشن) ایس جے ایم گیلانی، پرنسپل سیکرٹری ہوم چندر شیکھر بھارتی، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر سرمد حفیظ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں تین ہفتے کی بندش کے بعد اسکول دوبارہ کھلے
سری نگر، جموں و کشمیر میں شدید گرمی، اس کے بعد موسلا دھار بارش اور سیلاب جیسے حالات کے باعث تقریباً تین ہفتے تک بند رہنے والے اسکول پیر کے روز دوبارہ کھل گئے۔
کشمیر میں شدید گرمی کے باعث درجۂ حرارت معمول سے کہیں زیادہ بڑھ گیا تھا، جس کے پیشِ نظر تمام تعلیمی اداروں میں پہلے مرحلے میں 6 جولائی سے 19 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
تاہم 18 جولائی کے آس پاس شدید گرمی کی جگہ موسلا دھار بارش نے لے لی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پانی جمع ہو گیا اور کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس کے باعث حکومت کو تعطیلات میں دو مرتبہ یعنی پہلے 22 جولائی تک اور بعد ازاں 26 جولائی تک توسیع کرنا پڑی۔
حکام کے مطابق موسم میں بہتری اور حالات معمول پر آنے کے بعد پیر کے روز طلبہ، طالبات اور اساتذہ نے دوبارہ اسکولوں کا رخ کیا اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
جموں: اقتصادی جرائم ونگ نے دھوکہ دہی کے دو مقدمات میں چارج شیٹ داخل کی
جموں، جموں کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے دھوکہ دہی کے دو الگ الگ مقدمات میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد متعلقہ عدالتوں میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔
پہلے مقدمے میں جے پور کی ایم/ایس گولڈ سکھ ٹریڈ انڈیا لمیٹڈ اور اس کے پانچ عہدیداروں پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا لالچ دے کر تقریباً 30.29 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرانے اور رقم کے غبن کا الزام ہے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ کمپنی سیبی، آر بی آئی اور جموں و کشمیر کے رجسٹرار آف کمپنیز کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھی۔
دوسرے مقدمے میں جعلی محکمہ ریونیو کے ریکارڈ کی مدد سے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ (پی آر سی) حاصل کرنے کے معاملے میں چار افراد اور ایک سابق پٹواری کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ ایف ایس ایل کی جانچ میں متعلقہ دستاویزات جعلی پائی گئیں۔
کرائم برانچ نے عوام سے مالیاتی دھوکہ دہی سے محتاط رہنے اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع اقتصادی جرائم ونگ کو دینے کی اپیل کی ہے۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا چھ دن کے بعد دوبارہ شروع
جموں، جموں و کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے چھ دنوں سے روکی گئی سالانہ شری امرناتھ یاترا ہفتہ کو دوبارہ شروع ہو گئی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6269 یاتری بالتل کے راستے گفا کے لیے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ بالتال اور پہلگام دونوں راستوں پر خراب موسم اور تیز بارش کی وارننگ کے پیش نظر 19 جولائی سے یاترا کو احتیاطی اقدام کے طور پر روک دیا گیا تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 6269 یاتریوں کا تازہ جتھہ آج صبح بھگوتی نگر یاتری نواس سے بالتل بیس کیمپ کے راستے روانہ ہوا۔ 223 گاڑیوں پر مشتمل اس قافلے میں 1470 خواتین، 25 بچے اور 54 سادھو شامل تھے، یہ سب سخت حفاظتی انتظامات میں سفر کر رہے تھے۔
عہدیداروں نے نوٹ کیا کہ روایتی پہلگام روٹ کے لئے کوئی قافلہ روانہ نہیں کیا گیا۔ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے بعد یاترا دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل ادھم پور-رام بن اسٹریچ پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراؤ کی وجہ سے ہائی وے کو بند کر دیا گیا تھا۔ ‘بابا برفانی’ کے گپھا درگاہ کی سالانہ یاترا 28 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ آج تک، تقریباً چار لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گپھا کی مندر پر حاضری دی ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔
دنیا5 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا6 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
ہندوستان6 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں
دنیا1 week agoجے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں
دنیا5 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان5 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا7 days agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا1 week agoآخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی
دنیا7 days agoامریکہ کے پاس مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoسعودی عرب کے شہر الخرج میں پرنس سلطان ائیر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا: ایرانی میڈیا




































































































