دنیا
امریکہ اور ایران امن معاہدے کے قریب یا نئی جنگ کے دہانے پر
واشنگٹن، تہران، امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے باوجود کشیدگی کم ہونے کے بجائے ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔
دونوں ممالک ایک طرف امن مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کی بات کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب دھمکیوں، میزائل حملوں اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس نے خطے میں نئی جنگ کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے خطے میں موجود اپنے فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف استعمال کیا تو انہیں جائز اہداف سمجھا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں کے دوران خلیجی ممالک میں امریکی اور ایرانی مفادات پر متعدد حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملوں سے نقصان پہنچا جبکہ ایک ہندوستانی شہری ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے، ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق بیشتر میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے یا راستے میں تباہ ہو گئے۔
ادھر بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر اور ایک فوجی اڈے کو بھی ایرانی حملوں کا نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تمام حملے ناکام بنا دیے گئے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب امریکہ بھی ایران کے حساس مقامات پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، قشم جزیرے اور دیگر علاقوں میں ایرانی ریڈار، ڈرون تنصیبات اور مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ تہران نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی کارروائیوں سے ایک ایرانی آئل ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ پابندیاں اسی وقت ختم ہوں گی جب ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار یہ اشارہ دے چکے ہیں کہ دونوں ممالک کسی معاہدے کے قریب ہیں، مئی میں انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور معاہدے کے امکانات روشن ہیں۔
دوسری جانب ایران اور پاکستان کے درمیان بھی سفارتی رابطے تیز ہوئے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی اور ایرانی وزرائے داخلہ نے خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔
امن مذاکرات کے باوجود دونوں جانب سے سخت بیانات کا سلسلہ جاری ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے بھی ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، اگر ایران نے جلد فیصلہ نہ کیا تو اس کے لیے کچھ باقی نہیں بچے گا۔
ادھر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت کا 40 دن تک مقابلہ کرنا معمولی بات نہیں اور ایران ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگرچہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان پس پردہ مذاکرات جاری ہیں اور جنگ بندی میں توسیع کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں، لیکن میدانِ عمل میں جاری حملے، دھمکیاں اور جوابی کارروائیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ خطہ اب بھی انتہائی نازک صورتِ حال سے دو چار ہے۔ موجودہ حالات میں امن معاہدہ اور نئی جنگ، دونوں امکانات ایک ساتھ موجود ہیں، تاہم کسی ایک بڑے حملے یا جانی نقصان کی صورت میں صورتِ حال دوبارہ مکمل جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں ‘وسیع پیمانے پر’ فوجی آپریشن کا حکم
تل ابیب، بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ انہوں نے فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی دیہات میں “وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی” شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
جمعے کو جاری مشترکہ بیان میں، نیتن یاہو اور کاٹز نے یہ بھی کہا کہ فوج کو اس فلسطینی کے گھر کو مسمار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی قصبے تل کے نزدیک غیرقانونی آباد کاروں کے خلاف فائرنگ کی تھی۔
انادولو کے ایک نامہ نگار کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں واقع نابلس شہر پر ایک بڑی اسرائیلی فوجی فورس نے چھاپہ مارا۔
ایک اسرائیلی فوجی بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان واقعات کا تعلق نابلس کے قریب غیرقانونی ہاوَت گِلاد بستی کے نزدیک پیش آنے والے ایک سکیورٹی واقعے سے ہے، جس میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
اسرائیل کے چینل 13 نے مبینہ طور پر رپورٹ کیا ہےکہ فلسطینیوں نے ایک بستی کے سکیورٹی افسر کا ہتھیار چھین کر آباد کاروں پر فائرنگ کی۔
باور رہے کہ جمعے کے روز، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے تل پر اسرائیلی افواج اور غیرقانونی آباد کاروں کے حملے کے دوران چار فلسطینی ہلاک اور چار زخمی ہوئے، جن میں تین کی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شام میں 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 35 افراد ہلاک، 30 زخمی
دمشق، شام میں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
دمشق سے شامی وزارت صحت کے مطابق حادثہ السخنہ اور تدمر کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس داخلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لے کر جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوسری بس کے مسافر عام شہری تھے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یمن بحران پر ایران کو ذمے دار ٹھہرانا درست نہیں: عباس عراقچی
تہران، ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تنازع، باب المندب اور خطے کے دیگر مسائل کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔
ایران کے سرکاری اخبار ایران ڈیلی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ یمن کی موجودہ صورتِحال کو ایران سے منسوب کرنا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ باب المندب میں پیش آنے والے واقعات کی جڑیں یمن، سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان برسوں سے جاری تنازعات اور مسائل میں موجود ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
دنیا5 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا5 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان5 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
دنیا1 week agoایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں
دنیا1 week agoجے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں
دنیا5 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
جموں و کشمیر1 week agoامرناتھ یاترا: جموں و کشمیر کے ادھم پور میں سڑک حادثے میں پانچ زائرین زخمی
دنیا1 week agoآخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی
ہندوستان5 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام



































































































