دنیا
امریکی جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں: ایران
تہران، ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
ایران اور امریکہ میں 15 روزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد آج دونوں فریقین کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ مذاکرات کے آغاز سے قبل ایران کی جانب سے مثبت بیان سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں اور دشمنی پر مبنی طرز عمل اختیار نہ کرنے تک ایسا ہی رہے گا۔ سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے۔ تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر ضروری ہے کہ گزرنے والے جہاز ایرانی افواج سے رابطہ رکھیں۔
ایرانی وزیر کا کہنا تھا ہم آبنائے ہرمز میں موجود اپنے محفوظ راستوں کے ذریعے جہازوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی نقل و حمل کے معاملے میں ’بہت خراب کام‘ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ وہ معاہدہ نہیں جو ہمارے درمیان طے ہوا تھا۔
دریں اثنا ایران کے سینئر ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق ایران یومیہ 15 سے زائد جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرنے دے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل کا بڑا فیصلہ، لبنان میں فوجی دائرہ کار بڑھانے کا اعلان
تل ابیب، اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون کو وسیع کرنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان آج مذاکرات متوقع ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں مسلسل جاری ہیں۔
بنیامین نیتن یاہو نے ہدایت دی ہے کہ سکیورٹی زون کو مشرق کی جانب جبل الشیخ (ماؤنٹ ہرمن) کے دامن تک وسیع کیا جائے، جس کا مقصد علاقے میں سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور دروز برادری کی حمایت کرنا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آج اسرائیل اور لبنان کے درمیان بات چیت ہوگی، جو 34 برس بعد اعلیٰ سطح کا پہلا رابطہ ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سرگرم ہے اور یہ مذاکرات ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ منگل کے روز واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے نمائندوں کے درمیان براہِ راست سیاسی مذاکرات بھی ہوئے، جو کئی دہائیوں بعد پہلی بار منعقد ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں جنگ بندی کے امکان پر بھی غور کیا گیا، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اسرائیل کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کا مقصد حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور خطے میں مستقل امن قائم کرنا ہے، جبکہ لبنانی حکومت جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا اور جنگ بندی کی خواہاں ہے۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ٹرمپ کا چین پر ایران کو اسلحہ دینے کا الزام، چین کی تردید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم چین نے ان الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر کو ایک خط لکھا جس میں خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور اسے ایسا کرنے سے باز رہنا چاہیے۔
ٹرمپ کے مطابق چینی صدر نے اس کے جواب میں ایک خط بھیجا جس میں واضح کیا گیا کہ چین ایران کو کسی قسم کا اسلحہ فراہم نہیں کر رہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نیا فضائی دفاعی نظام فراہم کر سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث چین ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چینی جہازوں کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
اسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
تل ابیب، اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال زامیر نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور لبنان میں جنگ جاری رکھنے کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر ہے۔
ایال زامیر نے جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں 162 ویں ڈویژن کی افواج کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران اور لبنان دونوں محاذوں پر فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے منصوبوں کی توثیق کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں اہداف تیار ہیں اور اسرائیلی فوج فوری طور پر بھرپور حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل ایران کو جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز اور دیگر اہم معاملات میں کامیابی حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ایال زامیر کے مطابق اسرائیلی فوج مختلف محاذوں پر حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں تیز کر رہی ہے اور دعویٰ کیا کہ اب تک 1700 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل میں فوجی آپریشن جاری ہے اور دریائے لیطانی تک کے علاقے میں کارروائیوں کو وسعت دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے اور آئندہ دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
ادھر امریکہ نے حال ہی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان کئی دہائیوں بعد پہلی براہِ راست بات چیت کی میزبانی کی، تاہم اسرائیل نے ان مذاکرات میں جنگ بندی پر غور کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
دنیا1 week agoمجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق تشویشناک دعویٰ، قیادت پر سوالات اٹھنے لگے
دنیا1 week agoایران میں کریک ڈاؤن تیز، مخالفین کے سہولت کاروں کے خلاف فوری فیصلوں کی ہدایت
ہندوستان7 days agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoلشکر طیبہ کا بین ریاستی دہشت گردی کے ماڈیول کا انکشاف، دو پاکستانیوں سمیت 5 گرفتار
جموں و کشمیر7 days agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دنیا7 days agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر7 days agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل









































































































