ٹی وی پر خواتین کیلئے مردوں کا فٹبال میچ دیکھنا حرام: سعودی مفتی کا فتوی

سرینگر: سعودی عرب میں ایک مفتی شیخ سعد الہجیری نے فتوی دیا ہے کہ مردوں کا فٹبال میچ دیکھنا خواتین کیلئے حرام ہے. صوبے اسیر کے مذہبی امور کے سابق سربراہ شیخ سعد الہجیری نے کہا کہ خواتین کا ٹی وی پر فٹبال میچ اس لئے حرام ہے کیونکہ ان کی نظریں کھلاڑیوں کے گھٹنوں اور رانوں پر پڑتی ہیں جس کو دیکھنا گناہ ہے. اس فتوے کے بعد سعودی عرب میں سماجی میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوا ہے.سعودی مفتی کے اس فتوی کے بعد اب سعودی عرب میں ایک نئی بحث چھڑگئی ہے۔ کیونکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مسلسل اصلاحاتی قدم اٹھارہے ہیں اور ان کے تحت خواتین کو بھی کئی حقوق دئے گئے ہیں ۔ کچھ دنوں قبل ہی سعودی خواتین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی ، جس کے بعد میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں خواتین اسٹیڈیم پہنچی تھیں۔شیخ سعد نے شوہروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیویوں کو ایسے گیمز کیوں دیکھنے دیتے ہیں ، جس میں مردوں کے سطر کا پورا خیال نہ رکھا گیا ہو۔ ایسے شوہروں کو شرم نہیں آتی(ایجنسیز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں