امریکہ نے دس مسلم ممالک سمیت گیارہ ممالک کے پناہ گزینوں کو ملک میں‌داخلے کی اجازت دی

سرینگر/امریکہ نے نارتھ کوریا اور دیگر دس مسلم ممالک سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے ۔

امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی منسٹر رسٹجین نیلسن نے بتایا،”یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہمیں یہ معلوم ہوکہ کون امریکہ میں داخل ہو رہاہے“۔
انہوں نے کہا”ان اضافی حفاظتی اقدامات کی وجہ سے غلط لوگوں کے لئے ہمارے پناہ گزین پروگرام کا فائدہ اٹھانا مشکل ہوگا“۔حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گے تاکہ ہم ملک کے لئے زیادہ محتاط نظریہ اپنائیں۔

واضح ہو کہ ان 11 ممالک پر ٹرمپ انتظامیہ نے اکتوبر میں پناہ گزین پالیسی کا جائزہ لینے کے بعد پابندی عائد کی تھی۔ حالانکہ سرکاری طور پر پہچان نہیں بتائی گئی تھی۔

امریکہ نے جن مسلم ممالک پر سے پابندی ہٹائی ان ممالک میں مصر، ایران، عراق، لیبیا، مالی، شمالی کوریا، سومالیا، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام اور یمن شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں