گوانتا موبے جیل کو دہشت گردوں سے پھر بھر دوں گا۔ ٹرمپ

”امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا ہے“

گزشتہ روز اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں امریکی صدر نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گوانتا ناموبے جیل کو دوبارہ فعال کرنے کے حوالے سے ایگزیکٹیو آرڈ پر دستخط کردیے ہیں اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو حکم دیا ہے کہ وہ اس جیل کو دوبارہ کھولنے سے متعلق جائزہ لیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ کیوبا میں قائم گوانتانامو بے جیل دوبارہ فعال کرکے اپنا ایک اور وعدہ پورا کررہے ہیں

انہوں نے ابوبکرالغدادی کو رہاکرنے کے فیصلے کو احمقانہ قراردیا ۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا کہ ماضی میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی سمیت سیکڑوں کی تعداد میں خطرناک دہشت گردوں کو آزاد کرنا بہت بڑی بے وقوفی تھی، ہم نے ان دہشت گردوں کو آزاد کیا اور آج وہ ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے سابق امریکی صدر جارج بش نے 2002 میں گوانتانامو بے جیل کیوبا میں قائم کی تھی اور اس میں 779 قیدیوں کو رکھا گیا تھا جب کہ سابق صدر بارک اوباما نے سینکڑوںقیدیوں کو آزاد اور دیگر جیلوں میں منتقل کردیا تھا مگر وہ اپنے دور حکومت میں جیل کو مکمل طور پر بند کرنے میں ناکام رہے تھے اور ستمبر 2017 تک گوانتانامو بے میں 41 قیدی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں