لیبا میں کشتی ڈوب جانے سے 10افراد غرقآب، کشتی پر 90افراد سوار تھے ۔دیگراں کی تلاش جاری

سرینگر/لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 8 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی ہے اور اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کشتی میں سوار افرادکی تلاش بڑے پیمانے پر جاری کی گئی ہے اور غوطہ خوروں کی ماہر ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے ۔

اقوامِ متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی ترجمان اولیوا ہیڈون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کشتی میں سوار افراد غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے لیکن بدقسمتی سے لیبیا کے شہر زوارہ کے قریب کشتی گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں ڈوبنے والے 10 افراد کی لاشیں ساحل پر آگئی ہیں جن میں 8 پاکستانی اور 2 لیبیا کے باشندے بھی شامل ہیں۔

کشتی پر دیگر افراد کی تلاش جاری ہے اندیشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ کشتی میں سوار سبھی افراد ڈوب گئے ہیں تاہم ابھی وثوق کے ساتھ کچھ کہانہیںجاسکتا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ باوثوق ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کشتی پر 90 سے زائد افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے اور حادثے میں تمام افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں