سعودی عرب میں 12شعبوں میں غیر ملکی نوکریاں نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ ستمبر 2018سے نافذ ہوگا

سرینگر//سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کی غرض سے وزارت محنت اور سماجی ترقی نے فیصلہ کیا ہے کہ 12شعبوں میں غیر ملکی نوکریاں نہیں کرسکیں گے۔ یہ حکم ستمبر2018سے نافذ ہوگا۔ محنت اور سماجی ترقی کے وزیر ڈاکٹر علی الغفیس نے گزشتہ ہفتے ایک ایسا حکم جاری کرتے ہوئے ان 12 شعبوں کا ذکر کیا ، جس میں غیر ملکی اب ملازمت نہیں کر پائیں گے۔یہ شعبے گھڑی کی دکان،چشمے کی دکان، میڈیکل اسٹور، الیکٹریکل اور الیکٹرانک دکانیں، کار سپیر پارٹس، تعمیراتی مواد، کارپٹ، آٹو موبائل ،موٹر سائیکل کی دکانیں، ہوم فرنیچر اور ریڈی میڈ آفس مٹیریل، ریڈی میڈ گارمنٹ، برتن کی دکان، کیک اور پیسٹری شامل ہیں۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ احکامات سیلز کی نوکریوں پر لاگو ہوں گے اور اسے لاگو کرنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔سعودی عرب میں 30 لاکھ سے بھی زائد ہندوستانی کام کرتے ہیں اور اس نئے آرڈر سے کام کرنے والے ہندوستانیوں کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ سعودی حکومت کے اس نئے قدم سے ہندوستانیوں کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں