چین کی مالدیپ واقعات پر نظر، بحران کو خود حل کرنے کی امید

سرینگر: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بیجنگ مالدیپ کے بحران پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ خود اس بحران کو حل کرینگے. وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ بینجگ کو امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق بات چیت کے ذریعہ اپنے اختلافات کو ختم کر ینگے اور اسی سے ملک میں جلد سے جلد سیاسی استحکام اور قومی وسماجی استحکام بحال ہو سکتا ہے. مالدیپ میں صدر عبداللہ یامین کی طرف سے 15 دنوں کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کرنے اور اہم اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں کو رہا کرنے کا حکم دینے والے سپریم کورٹ کے ججوں کو گرفتار کرنے کے بعد سے سیاسی بحران مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں