تائیوان میں‌ 6.5 درجہ کا زلزلہ، 4 ہلاک، 145 لاپتہ

سرینگر//تائیوان میں 6.5درجہ کا زلزلہ پیش آیا ہے جس کے نتیجہ میں 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 225شہری لاپتہ ہوئے ہیں۔ منگل کی شب ساڑھے11بجے زلزلہ آیا اور اس کا مرکز ہوالین شہر سے 18.3کلومیٹر دور تھا۔ ین مون کیوڑی عمارت میں لاپتہ ہوئے145افراد کی تلاش اور بچاﺅ کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ تائیوان کی صدر تسائی انگ ون نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور بچاﺅ کارروائی کی سراہنا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں