افغانستان میں برادر کشی، 16اہلکار مارے گئے

سرینگر//افغانسان کے صوبہ ہلمند میں برادرکشی کی ایک مبینہ واردات میں سیکورٹی اہلکار نے اپنے 16ساتھیوں کو ہلاک کیا ہے۔ ڈان کے مطابق افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں قائم ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔بتایا جارہا ہے کہ ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔خیال رہے کہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ ملزم ہلاک کیے گئے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیار لے کر ان کے پاس بحفاظت پہنچ گیا۔تاہم رپورٹ میں کیے گئے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں