فلوریڈا امریکہ میں سابق طالب علم کی اندھادھند فائرنگ، 17 ہلاک، متعدد زخمی ، حملہ آور گرفتار

سرینگر// فلوریڈا امریکہ میںMarjory Stoneman Douglas High School میں19سالہ سابق طالب علم نے اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 17شہری ہلاک اور بیشتر زخمی ہوئے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ گرفتار مشتبہ ملزم 19 سالہ نکولس کروز ہائی اسکول کا سابق طالبعلم تھا جسے انتظامیہ نے بعض مذموم حرکتوں کی وجہ سے بے دخل کردیا گیا تھا۔حملہ آور کے پاس گیس ماسک اور دھویں کے ہتھ گولے (smoke grenades)تھے جس کا مقصد فائر الارم کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو کلاس روموں سے باہر نکالاجائے۔ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ حملہ آور کو ایک میل دور رہائشی علاقہ سے گرفتار کیاگیا اوراس کے پاس ہتھیاروں کے کئی میگزین تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں