کورپشن کے الزامات پر جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما مستعفی

سرینگر//جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کورپشن کے الزامات کے بعددباو پر عہدے اسے استعفی دیا ہے۔ افریقن نیشنل کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر جیکب زوما مطمئن انداز میں میڈیا کے سامنے آئے اور اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پارٹی قیادت کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، جس جماعت کے ساتھ عمر بھر وابستہ رہا اور ہمیشہ اصولوں کا پابند رہا، اس کے ساتھ ا?ئندہ بھی رہ کر جنوبی افریقا کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔جیو ٹی وی کے مطابق 2009 کے بعد سے مسند اقتدار سنبھالنے والے جیکب زوما کو کرپشن اسکینڈلز، معیشت کی بدحالی اور بے روزگاری میں اضافے جیسے الزامات کا سامنا تھا اور ان کی صدارت کی دوسری مدت آئندہ سال مکمل ہونا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں