امریکا میں اختلافات کا بیج بونے میں روس کامیاب ہورہا ہے: ٹرمپ

سرینگر//ایف بی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں اختلافات کا بیج بونے میں روس کامیاب ہوتاجارہا ہے۔ انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ روس نے انتخابات میں مداخلت نہیں کی بلکہ انہوں نے کہا تھا کہ شاید یہ روس ہو یا چین یا پھر کوئی بھی ملک یا گروپ ہوسکتا ہے، تاہم روس کے حوالے سے یہ دھوکا دینا کہ میری الیکشن ٹیم کے رابطے تھے ایسا کچھ نہیں ہوا۔ جنگ اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ایک بار پھر سابق صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنے دور صدارت میں روس کو روکنے میں ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں