اسرائیلی وزیر دفاع کو مارنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ، سیکورٹی ایجنسیوںکا دعوی

سرینگر//اسرائیل کی سیکورٹی ایجنسی ’شِن بِٹ‘ کاکہنا ہے کہ انہوںنے اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمن کو مارنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ ایجنسی کاکہنا ہے کہ فلسطین کے 6ممبران، جن کا جہادی جنگجو گروپ سے تعلق ہے، کوحالیہ ہفتوں کے دوران گرفتار کیاگیاہے جوویسٹ بنک کے رہائشی ہیں۔ ایجنسی کاکہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد کا اسرائیلی شہریوں اور سیکورٹی پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا جبکہ کچھ ممبران وزیر دفاع کے گھر لوٹنے کے دوران کانوائے پر حملہ کرنے کا ارادہ تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی کاکہنا ہے کہ وہ دھماکہ خیز مواد اور غزہ میں جنگجوﺅں کے رابطہ کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔ شن بٹ کاکہنا ہے کہ سخت سیکورٹی کے باعث وزیر دفاع پر حملہ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں