شام: سرکاری فورسز کی شدید بمباری،20بچوں سمیت100 شہری ہلاک،300زخمی

سرینگر//شام میں جنگجوو¿ں کے زیر انتظام علاقے غوطہ کے مشرقی حصے میں حکومتی فورسز کی شدید بمباری کے نتیجے میں 8020بچوں سمیت100شہری ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔جنگجوو¿ں نے غوطہ کے مشرقی علاقے پر 2012 میں قبضہ حاصل کیا تھا اور یہ علاقہ دمشق کے قریب جنگجوو¿ں کے زیر انتظام آخری علاقہ ہے جس کو بشار اسد کی جانب سے دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔شامی فورسز کے جنگی طیاروں نے علاقے میں پروازوں کے آغاز کے ساتھ ہی شہریوں میں خوف و ہراس دیکھا گیا اور لوگ محفوظ پناہ کی تلاش کرتے نظر آئے، اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ غوطہ کی قسمت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، ہمارے پاس پناہ کے لیے خدا کے سوا کسی اور کا سہارہ نہیں، کیونکہ کوئی متبادل موجود نہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں