ایران میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں،3پولیس اہلکار ہلاک

سرینگر//تہران میں مذہبی پیشوا کی رہائی کے حق میں احتجاج کے دوران 3پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ مظاہرین تہران کی شاہراہ پاسداران پر جمع ہوئے اور مقامی مذہبی پیشوا کی رہائی کی مانگ کررہے تھے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیش قدمی کی تو مظاہرین نے مشتعل ہوکر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز نے بین الاقوامی ایجنسی کا حوالے دیتے ہوئے کہاکہ تہران پولیس چیف سعید منتظر مہدی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقلیتی فرقے ’کنا آبادی جماعت‘ کے مظاہرین کی جانب سے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا اور پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے مظاہرین کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہیں۔(تصویر: سوشل میڈیا(

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں