شمالی کوریا نے امریکی نائب صدر سے ملاقات منسوخ کرنے کااعلان کیا

سرینگر//امریکی نائب صدر مائک پنس کی شمالی کوریا کے اہلکاروں اور صدر کم جونگ ان کی ہمشیرہ سے جنوبی کوریا میں سرمائی کھیلوں کے دوران ہونے والی ملاقات آخری وقت میں ملتوی کی۔ امریکی نائب صدر کے چیف سٹاف نک ائرس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مائک پنس سے جنوبی کوریا میں سرمائی کھیلوںکے دوران ملاقات کرنے کا منصوبہ تھا لیکن نائب صدر کی طرف سے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرنے اور مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد ملاقات سے پیچھے ہٹ گئے اور وہ شاید اس حوالے سے سنجیدہ نہیں تھے۔ مائک پنس شمالی کوریا کے سربراہ کم جوانگ ان کی ہمشیرہ کم یو جانگ سے ملاقات کرنی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں